Featuredاسلام آباد

اپوزیشن کا بیانیہ ملک دشمن ہے ، یہ اقتدار کو اپنا پیدائشی حق سمجھتے ہیں

اسلام آباد:  اپوزیشن اپنے ذاتی مفادات کے لئے عوام کو استعمال کرنا چاہتی ہے جس بیانیے پر یہ لوگ چل رہے ہیں یہ ملک دشمنوں کا بیانیہ ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ 13 دسمبر کے جلسے سے ہمیں کوئی خطرہ نہیں پی ڈی ایم میں شامل پارٹیاں ایک صفحہ پر نہیں ہیں۔

اپوزیشن کا بیانیہ دشمن ہے ، یہ اقتدار کو اپنا پیدائشی حق سمجھتے ہیں ، کورونا کی صورتحال کے باوجود اپوزیشن اپنے ذاتی مفادات کے لئے عوام کو استعمال کرنا چاہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے سب سے بڑے جلسے کئے جلسوں سے حکومتیں نہیں جاتیں، 13 دسمبر کے جلسے سے ہمیں کوئی خطرہ نہیں ،  اپوزیشن کے پاس کوئی پلان نہیں ہے۔

شبلی فراز نے کہا کہ اگر کورونا کی صورتحال نہ ہوتی تو ہم ان سے کہتے کہ روز جلسے کریں ہمیں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

پی ڈی ایم میں شامل پارٹیاں آپس میں ایک پیج پر نہیں ہیں۔ اپوزیشن نے ماضی میں اداروں کو تباہ کردیا جس بیانیے پر یہ لوگ چل رہے ہیں یہ ملک دشمنوں کا بیانیہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوا ز شریف سے آسان سوالات پوچھے گئے تھے کہ جائیداد کیسے بنائی مگر یہ اس کا جواب نہیں دے سکے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ اپوزیشن کورونا میں جلسوں میں عام لوگوں کو اکسا کر ان کے ساتھ ظلم نہ کرے، عوام کو کرپٹ لوگوں کا ساتھ نہیں دینا چاہیے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close