Featuredکھیل و ثقافت

افغان اسپنر بھی کرونا وائرس کا شکار ہوگیا

آسٹریلوی کرکٹ لیگ بگ بیش سے قبل ایک اور کرکٹر کا کرونا وائرس میں مبتلا ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق بگ بیش میں شامل افغانستان کے اسپنر مجیب الرحمٰن کا بھی کرونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا، کووڈ 19 کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد انہوں نے قرنطینہ کر لیا ہے۔

افغان اسپنر کوئینز لینڈ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی دیکھ بھال میں ہیں، مجیب الرحمٰن بگ بیش لیگ کی ٹیم برسبین ہیٹ میں شامل ہیں۔

اس سے قبل لیگ کھیلنے کے لیے آسٹریلیا پہنچنے پر پاکستان سے تعلق رکھنے والے لاہور قلندرز کے فاسٹ بولر دلبر حسین کا بھی کرونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close