Featuredانٹرٹینمنٹ

جیمز بانڈ کا پستول 5 کروڑ میں فروخت

جیمز بانڈ کی پہلی فلم ’ڈاکٹر نو‘ میں دکھایا جانے والا پستول5 کروڑ میں فروخت۔

ہولی وڈ فلم سیریز’جیمز بانڈ‘ کی پہلی فلم ’ڈاکٹر نو‘ میں دکھایا جانے والا سیمی آٹومیٹڈ پستول 2 لاکھ 56 ہزار امریکی ڈالرز یعنی پاکستانی تقریبا 5 کروڑ روپے میں فروخت ہوگئی۔

ریکارڈ قیمت میں فروخت ہونے والے خراب پستول کو فلم ’ڈاکٹر نو‘ میں برطانوی خفیہ ایجنسی ایم آئی سکس کے جاسوس کا کردار ادا کرنے والے اداکار شان کانری نے استعمال کیا تھا۔

مذکورہ فلم میں جاسوس کے کردار کا نام ’جیمز بانڈ‘ ہوتا ہے اور اسی نام سے ہی یہ سیریز شہرت رکھتی ہے۔

جاسوس فلم سیریز کی پہلی فلم ’ڈاکٹر نو‘ 1962 میں ریلیز کی گئی تھی اور اس میں پہلے جاسوس شان کانری بنے تھے جو رواں برس اکتوبر میں 90 برس کی عمر میں چل بسے تھے۔

شان کانری کی موت کے 2 ماہ بعد ان کی جانب سے فلم میں استعمال کیے جانے والے جرمن اسلحہ ساز کمپنی کی جانب سے بنائے گئے خراب پستول کو امریکا میں فروخت کردیا گیا۔

خیال کیا جا رہا تھا کہ وہ ڈیڑھ سے 2 لاکھ ڈالر کے درمیان فروخت ہوگا مگر وہ اندازوں سے کہیں زیادہ رقم میں فروخت ہوا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close