Featuredسندھ

مسکن چورنگی دھماکے میں بارودی مواد کی تصدیق

کراچی: گلشن اقبال مسکن چورنگی دھماکے میں بارودی مواد ٹی این ٹی کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔

جامعہ کراچی لیب نےمسکن چورنگی دھماکے میں بارودی مواد ٹی این ٹی کی موجودگی کی تصدیق کردی۔

21 اکتوبر کو اللہ نور اپارٹمنٹ میں ہونے والے دھماکے میں 9 افراد جاں بحق، 22 زخمی ہوئے تھے۔

ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں 21 اکتوبر کے دھماکے میں بارودی مواد کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے، کراچی یونیورسٹی لیب نے دھماکے میں خطرناک بارودی مواد ٹی این ٹی کی موجودگی کی تصدیق کردی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جامعہ کراچی کے ایچ ای جے ریسرچ انسٹیوٹ کی رپورٹ جی نیوز نے حاصل کرلی ہے، خطرناک ٹی این ٹی مواد ماضی میں بڑی دہشت گردی کارروائیوں میں استعمال ہوچکا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ بی ڈی ایس کے فراہم کردہ 6 نمونے پولیس نے جامعہ کراچی کی لیب میں بھجوائے، لیب کی رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ ایک پارسل کے نمونے میں خطرناک ٹی این ٹی بارودی مواد پایا گیا۔

رپورٹ کے مطابق دوسرے پارسل میں مٹی، گلاس اور دھات کے ٹکرے تھے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close