Featuredپاکستان

پنجاب کے تعلیمی اداروں میں اربوں روپے فراڈ کا انکشاف

پنجاب کے تعلیمی اداروں میں اربوں کے فراڈ اور بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے، آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے دانش اسکولز کی 3 سالہ اسپیشل آڈٹ رپورٹ 20-2019 جاری کردی۔

تفصیلات کے مطابق آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے دانش اسکولز کی 3 سالہ اسپیشل آڈٹ رپورٹ 20-2019جاری کردی جس میں کہا گیا ہے کہ دانش اسکولز میں 11ارب 39کروڑ روپے کا فراڈ اور بے ضابطگیوں پائی گئیں، رپورٹ پنجاب حکومت کے حوالے کردی گئی، آڈیٹر جنرل رپورٹ کی کاپی اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں میں ناقص میٹریل استعمال اور پیپرارولز کی خلاف ورزی ہوئی، 73 کیسز ایسے پائے گئے جہاں بھی سنگین بے ضابطگیاں پائی گئیں، 73کیسز میں 5ارب 74کروڑ 47لاکھ 82ہزار کی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا، دانش اسکولز انتظامیہ 51لاکھ روپے کے فراڈ میں بھی ملوث رہی۔

اسی رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ دانش اسکولز انتظامیہ نے کھانے اور بچوں کو لانے لے جانے کا ٹھیکہ 3گنا بڑھا کردیا، سابق ایم ڈی دانش اسکولز ظہور حسین نے پیپرارولز اور میرٹ کو مد نظر نہ رکھا۔

رپورٹ کے مطابق انتظامیہ کی جانب سے سروس ڈیلوری ایشوز پر بھی خزانے کو نقصان پہنچایا گیا، دانش اسکولز انتظامیہ کی جانب سے روزمرہ کے اخراجات کاریکارڈ غائب کردیا گیا۔

آڈیٹر جنرل نے ملوث افسران کو فوری عہدے سے ہٹاکر کارروائی کی سفارش کردی۔ آڈیٹر کا کہنا تھا کہ دانش اسکولز کا اندرونی نظام انتہائی کمزور ہے، ریکارڈ کو مرتب ہی نہیں کیا جاتا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close