Featuredسندھ

گھڑسوار فقیر کی حیسکو واپڈا آفس آمد، ملازمین نے درگت بنادی

نوابشاہ : فقیر گھوڑے پر سوار ہوکر خیرات مانگنے حیسکو واپڈا ایکسئن پہنچ گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سمیت دنیا بھر میں گداگروں نے بھیک مانگنے کو باقاعدہ کاروبار بنارکھا ہے اور ایشیائی ممالک میں بھیک مانگنے والے گداگر نے عجیب و غریب حلیے بناتے ہیں جبکہ کچھ تو خود کو معذور و اپاہج بھی ظاہر کرتے ہیں لیکن سندھ کے شہر نوابشاہ میں فقیر نے بھیک مانگنے کےلیے انوکھا انداز اختیار کرلیا۔

فقیر گھوڑے پر سوار ہوکر خیرات مانگے حیسکو واپڈا ایکسئن آفس پہنچ گیا اور جب دفتر کے گیٹ پر گھڑ سوار شخص کو دیکھا تو حیسکو واپڈا عملے میں کھلبلی مچ گئی۔

حیسکو آف میں موجود گھڑ سوار فقیر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگئی۔

واپڈا ملازمین کا کہنا تھا کہ گھڑ سوار بھیک مانگنے آیا تھا، ہم نے باہر جانے کو کہا تو بات نہیں مانی جس پر ہم گھڑ سوار کی پٹائی لگادی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close