Featuredسندھ

پی پی قیادت نے ارکان سندھ اسمبلی کو استعفی جمع کرانے کا حکم دے دیا

کراچی: حکومت مخالف تحریک کیلئے اپوزیشن جماعتیں سرگرم ہیں

پیپلزپارٹی نے سندھ اسمبلی کے تمام ارکان کے استعفے بلاول ہاؤس میں جمع کرانے کے احکامات دے دیئے۔

ذرائع کے مطابق سندھ اسمبلی میں پیپلزپارٹی کے ارکان بھی استعفی جمع کرائیں گے، پی پی اعلی قیادت نے سندھ اسمبلی کے تمام ارکان کو استعفی بلاول ہاؤس میں جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنا استعفیٰ جمع کرائیں، کہ اراکین سندھ اسمبلی کو اسپیکر کے نام ہاتھ سے تحریر کردہ استعفے لکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ تمام ارکان سندھ اسمبلی 14 دسمبر تک اپنے استعفے چیئرمین سیکریٹریٹ میں جمع کرائیں، پی ڈی ایم جماعتوں میں استعفے پارٹی قیادت کے پاس جمع کرانے کا فیصلہ ہوا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close