Featuredدنیا

انتخابات میں دھاندلی سے متعلق اپیل، امریکی عدالت نے بھی ٹرمپ کو آئینہ دیکھا دیا

واشنگٹن :امریکی سپریم کورٹ نے صدارتی انتخابات دھاندلی زدہ قرار دینے کی ڈونلڈ ٹرمپ کی اپیل مسترد کردی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی عدالت نے بھی ڈونلڈ ٹرمپ کے مؤقف کو مسترد کردیا، ٹرمپ نے انتخابات کو دھاندلی شدہ قرار دیتے ہوئے سپریم کورٹ میں اپیل کی گئی تھی لیکن وہ مسترد کردی گئی۔

عدالتی فیصلے پر ڈونلڈ ٹرمپ نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ نے ہمیں مایوس کیا، کوئی ہمت نہیں اور کوئی حکمت نہیں۔

ٹرمپ کی جانب سے صدارتی انتخابات کو ایک مرتبہ پھر دھاندہ زدہ قرار دیا تھا، انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ انتخابات میں دھاندلی ہوئی، جس کے خلاف ہم جنگ جاری رکھیں گے۔

امریکی صدر نے ٹوئٹ کیا کہ اسٹیبلشمنٹ نے ہمیں ناکام کردیا، ووٹر کو کیا یہ جاننےکا حق نہیں کہ فیڈرل پراسیکیوٹر کیا جانتا ہے۔

خیال رہے کہ امریکی ریاست ٹیکساس کے اٹارنی جنرل نے انتخابات کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close