Featuredتجارت

گیس کا بحران: ایل این جی کی خریداری کے ٹینڈر جاری

پیٹرولیم ڈویژن نے گیس کی قلت پر قابو پانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر ایل این جی خریداری کے ٹینڈرز جاری کیے جا رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق جنوری کے لیے 3 ایل این جی کارگوز کی خریداری کے لیے جاری کیے گئے ٹینڈرز  پر کوئی بھی بڈز نہ آنے کے بعد اب پیٹرولیم ڈویژن کی کمپنی پاکستان ایل این جی لیمیٹڈ کی جانب سے ان 3 ایل این جی کارگو ز کی خریداری کے لیے ایمرجنسی ٹینڈرز جاری کیے جا رہے ہیں۔

 ذرائع کے مطابق ان ایمر جنسی ٹینڈرز پر حاصل ہونے والی بڈز آئندہ ہفتے کے شروع میں کھولے جانے کا امکان ہے، یہ ایمر جنسی ٹینڈر ز 8 سے 11 جنوری، 12 سے 14 جنوری اور 15 سے 18 جنوری تک کی ایل این جی ڈلیوری کے لیے جاری کیے جائیں گے۔

اس قبل ان تاریخوں میں ایل این جی سپلائی کے لیے جاری کیے گئے ٹینڈرز  پر کسی کمپنی نے بولی جمع نہیں کرائی تھی۔

ذرائع کے مطابق سپاٹ مارکیٹ سے ان ایل این جی کارگوز کے حصول میں ناکامی کی صورت میں حکومت قطر سے پہلے سے قائم لمبی مدت کے معاہدے کے تحت 3 اضافی ایل این جی کارگوز فراہم کرنے کی درخواست بھی کر سکتی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close