Featuredپاکستان

ہم کشتیاں جلاکر میدان میں اتریں ہیں، وزیراعظم سے استعفیٰ چھین لے گے

لاہور میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے پی ڈی ایم کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے جمہوریت کےلیے اپنا خون بہایا ہے اسی لیے اس کا دفاع بھی کریں گے، مذاکرات کا وقت گزر چکا اب اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کریں گے۔

چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ ہمارے درمیان دراڑ نہیں آئے گی، کوششیں بند کی جائیں، عوام نے اپنا فیصلہ سنا دیا، ہم اسلام آباد آ رہے ہیں اور پہنچ کر وزیر اعظم سے استعفیٰ چھین لیں گے۔

انھوں نے کہا ہم اپنے سیاسی اختلافات بھلا کر پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم پر متحد ہوئے ہیں، یہ اقتدار کی نہیں عوام کی حق حکمرانی کی جنگ ہے، عوام کے خلاف ہمیشہ سازش کی گئی اب یہ سلسلہ بند ہونا چاہیے۔

بلاول نے کہا پاکستان کے سب سے بڑے صوبے کے ساتھ مذاق کیا جا رہا ہے، وزیر اعظم نے پنجاب کا تاج کٹھ پتلی کے سر پر رکھا، لاہور کے لوگ بے سہارا نہیں، پی ڈی ایم ان کے ساتھ کھڑی ہے، ان شاء اللہ حکمران گھر جانے والے ہیں۔

انھوں نے خطاب میں کہا ہم کشتیاں جلا کر میدان میں اترے ہیں، لاہور کی گلیاں اور محلے ہماری قربانیوں کی داستانوں کےگواہ ہیں، عوام تحریک کا ساتھ دیتے ہیں تو ظلم کی زنجیریں ٹوٹ جایا کرتی ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close