Featuredپنجاب

پی ڈی ایم کے جلسے اور ریلیاں نکالنے کا نیا شیڈول تیار

لاہور: پی ڈی ایم نے 31 جنوری سے قبل جلسوں اور ریلیوں کا نیا شیڈول تیارکرلیا

ذرائع کے مطابق حکومت مخالف اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے31 جنوری کی ڈیڈ لائن سے قبل جلسے اور ریلیاں نکالنے کا نیا شیڈول تیار کرلیا ہے۔

پی ڈی ایم کا 24 دسمبر کو بہاولپور میں ریلی نکالنے کا مجوزہ شیڈول سامنے آیا ہے، بے نظیر بھٹو کی برسی پر 27 دسمبر کو لاڑکانہ میں جلسہ کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 29 دسمبر کو مردان اور 2 جنوری کو سرگودھا میں پی ڈی ایم ریلی نکالے گی۔

شیڈول کے مطابق پی ڈی ایم کی 4 جنوری کو مالاکنڈ اور 9 جنوری کو سیالکوٹ میں بھی ریلی ہو گی۔

ذرائع کے مطابق بنوں میں 12 جنوری اور 16 جنوری کو تھر پارکر میں ریلی نکالی جائے گی۔

 19 جنوری کو فیصل آباد اور 23 جنوری کو خضدار میں ریلی نکلے گی۔

مجوزہ شیڈول کے مطابق پی ڈی ایم کی 31 جنوری سے قبل 26 جنوری کو ژوب میں ریلی ہوگی۔

 

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close