Featuredپاکستان

کرونا وائرس نے مزید 71 افراد کی جان لےلی

کرونا وائرس سے پاکستانی شہریوں  کی اموات کا سلسلہ جاری ہے، 24 گھنٹے کے دوران مزید 71 کرونا مریض دم توڑ گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں مہلک ترین وبا کرونا وائرس کی یلغار نے مزید متاثرین کی جان لے لی، ملک میں 24 گھنٹے کے دوران کرونا وائرس کا شکار ہونے والے مزید 71 افراد انتقال کرگئے۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ ملک میں کرونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 9 ہزار 80 تک پہنچ گئی ہے۔

جاری کردہ اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں چوبیس گھنٹے کے دوران 40 ہزار 90 کرونا ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 2 ہزار 545 کرونا ٹیسٹ مثبت آئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ ملک میں کرونا وائرس کیسز مثبت رپورٹ ہونے کی شرح 6.34 فیصد ہوگئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق ملک میں کرونا کے مزید اڑھائی سے زائد کیسز رپورٹ ہونے کے بعد فعال کیسز کی مجموعی تعداد 42 ہزار 851 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے اعداد و شمار میں بتایا کہ چوبیس گھنٹے کے دوران کرونا وائرس کے سات ہزار نو 93 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close