Featuredاسلام آباد

کورونا سے مزید 87 اموات، 2ہزار سے زائد کی حالت تشویشناک

پاکستان میں کورونا کی دوسری لہر میں کیسز اور اموات کا سلسلہ جاری ہے

اسلام آباد : پاکستان میں کورونا کی صورتحال سنگین ہونے لگی

پاکستان میں کورونا سے مزید 87 مریض انتقال کرگئے جبکہ 3 ہزار 179 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

پاکستان میں24 گھنٹے کے دوران کوروناوائرس سے 87 افراد انتقال کرگئے، جس کے بعد  کورونا سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 9 ہزار 250 تک جا پہنچی۔

نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ ملک میں24گھنٹے کے دوران 48ہزار75ٹیسٹ کیےگئے، جس میں سے 3 ہزار 179نئے کیسز سامنے آگئے ہیں، جس کے بعد مجموعی کیسز کی تعداد 4لاکھ54ہزار673 ہوگئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24گھنٹےمیں کوروناٹیسٹ مثبت آنےکی شرح 6.61فیصد ہوگئی جبکہ ملک میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 40 ہزار 922 ہے اور کورونا کے 2ہزار 486 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

گزشتہ24گھنٹے میں کورونا کے 4 ہزار 649 مریض صحت یاب ہوئے، جس کے بعد صحت یاب افراد کی تعداد 4لاکھ 4 ہزار 501 ہوگئی۔

اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں ایک لاکھ 30 ہزار 706، سندھ میں 2 لاکھ 2 ہزار 983، خیبر پختونخوا میں 54 ہزار 448، بلوچستان میں17 ہزار 880، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 814، اسلام آباد میں 35 ہزار 905 جبکہ آزاد کشمیر میں 7 ہزار 937 کیسز رپورٹ ہوئے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close