Featuredکھیل و ثقافت

قومی ٹیم کو ایک جھٹکا، بابراعظم ٹیسٹ میچ سے بھی باہر

لاہور : نیوزی لینڈ سے مسلسل شکست کے بعد پاکستان کو ایک جھٹکا لگ گیا، بابر اعظم انجری کے باعث ٹیسٹ میچ سے بھی باہر ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ قومی ٹیم کے مایہ ناز بلے باز کپتان بابراعظم پہلے ٹیسٹ میچ سے باہر ہوگئے جبکہ امام الحق بھی پہلے ٹیسٹ کےلیے دستیاب نہیں ہوں گے۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ محمد رضوان پہلے ٹیسٹ میں قومی ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ عمران بٹ کو 17 رکنی ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ محمد رضوان ہفتے سے شروع ہونے والے ٹیسٹ میچ میں ٹیم کی قیادت کریں گے، ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ 26 دسمبر سے ماؤنٹ منگنوئی میں شروع ہوگا۔

واضح رہے کہ محمد رضوان ٹیسٹ فارمیٹ میں پاکستان کی قیادت کرنے والے 33 ویں کپتان ہوں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close