Featuredاسلام آباد

بھارتی فوج کی ایل او سی پر فائرنگ، خاتون شہید

روالپنڈی : بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر فائرنگ سے 50 سالہ خاتون شہید ہوگئیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے ایل او سی پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے تتہ پانی جند روٹ سیکٹرز پر بلااشتعال فائرنگ کی۔

بھارتی فوج کی فائرنگ سے 50 سالہ خاتون شہید اور 4 سالہ بچی سمیت 3 شہری زخمی بھی ہوئے۔ بھارت کی جانب سے شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا۔

بھارتی فوج نے بھاری ہتھیاروں کا اندھا دھند استعمال کیا۔ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close