Featuredپاکستان

کرونا میں مبتلا مزید 84 افراد جان بحق ہوگئے

مہلک ترین کرونا وبا نے ملک بھر میں 84 افراد کو لقمہ اجل بنالیا۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کرونا وائرس سے 84 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا، جس کے بعد کرونا سے انتقال کرنے والے والوں کی تعداد 9 ہزار 557 ہوگئی ہے۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ ملک میں 24 گھنٹے کے دوران دو ہزار 142 کرونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد ملک میں فعال کیسز کی تعداد 37 ہزار 905 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ ملک میں چوبیس گھنٹے میں 35 ہزار 621 کرونا ٹیسٹ کیے گئے جبکہ اب تک ملک بھر میں 64 لاکھ 281 کرونا ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close