Featuredاسلام آباد

فساد کی اصل جڑ فضل الرحمان ہیں

اسلام آباد: شیخ رشید کا کہنا ہے کہ فضل الرحمان ملک میں انتشار پھیلانا چاہتا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان صاحب فساد کی اصل جڑ ہیں، بیس افراد کی فہرست میں ان کا نام سب سے اوپر ہے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ جو ملک میں انتشارپھیلاناچاہتا ہے وہ فضل الرحمان ہے، جے یو آئی (ف) کے سربراہ مدرسوں کو استعمال کرکے اسلام آباد آنا چاہتاہے، مولانا سے درخواست ہے جمہوریت ،عوام اور خود پر رحم کریں۔

شیخ رشید نے کہا کہ مریم جلسے جلسے کررہی ہے اصل پلاننگ کرنیوالا فضل الرحمان ہے، مولانا صاحب فساد کی اصل جڑ ہیں، میرے پاس بیس افراد کی فہرست میں ان کا نام سب سے اوپر ہے، وزیر داخلہ نے کہا کہ میرا تجزیہ ہے کہ اپوزیشن سینیٹ کےالیکشن میں حصہ لےگی۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ وزارت داخلہ کی کارکردگی بہتر بنانے کے لئے میں نے وزیر اعظم سے ایک سو بیس دن مانگے،وزیراعظم نے بھی مجھے120دن دیئےہیں، ہمارے پاس چار ماہ کاوقت ہے، اس ٹائم پریڈ میں تمام کام سیدھے کرنےہیں، آج ہم نے پاسپورٹ کیلئےتاریخی فیصلےکیےہیں، پاسپورٹ ایس ایم ایس سروس پورے پاکستان میں شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ لیبر کیلئے پاسپورٹ کی مدت پانچ سال کے بجائے 10سال کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے میں چھیاسٹھ ہزار لوگ بلیک لسٹ ہیں، جبکہ چوالیس ہزار لوگ پاسپورٹ بلیک لسٹ میں شامل ہیں، حکام کو ہدایت دی ہے کہ سنگین جرائم، کرمنل ریکار ڈوالوں کو بلیک لسٹ میں رکھیں اور باقی ای سی ایل کی بلیک لسٹ کو کم کریں۔

میڈیا سے گفتگو میں وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ ایم کیوایم اتحادی ہے وہ ناراض نہیں ہوں گی، کراچی جاؤں گا تو گورنرہاؤس ،رینجرز ہیڈ کوارٹر اور ایم کیوایم قیادت سےبھی ملوں گا۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close