Featuredسندھ

پیپلز پارٹی سندھ حکومت کی قربانی سے دریغ نہیں کریگی

لاڑکانہ : وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ استعفیٰ جمع کروادیئے،پیپلز پارٹی قربانی دینے کےلئے تیار ہے

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاھ نے گڑھی خدا بخش میں مزار پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم قیادت کے آنے کے باعث برسی کے موقع پر  سخت انتظامات کیئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بیک ڈور سے آئے ہوئے وفاقی وزراء کو اپنی نوکری کی فکر ہے۔ پی ڈی ایم قیادت کے فیصلوں کا احترام کرتے ہوئے استعفیٰ چیئرمین کے پاس جمع کروادیئے۔ پیپلز پارٹی سندھ حکومت کی قربانی سے بھی دریغ نہیں کریگی۔

ان کا کہنا تھا کہ محترمہ کی تیرہویں برسی پر ایس او پیز پر سختی سے عمل کیا جائے گا۔ کورونا عالمی وباء ہے اسے سرحدوں کی نگرانی سمیت ایس او پیز پر عمل درآمد کرکے کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔ برسی اوپن ایریا میں منعقد کی جارہی ہے، وائرس پھیلنے کا چانسز بہت کم ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close