Featuredپنجاب

استعفوں کا شوشا گلے کی ہڈی بن چکا ہے

لاہور :جعلی راج کماری، شہزادے اور مولانا میں اٹ کھڑکا کا وقت آگیا

فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ استعفوں کا شوشا اب گلے کی ہڈی بن چکا ہے ،  پی ڈی ایم کا شیرازہ بکھرنے کے قریب ہے۔ جعلی راجکماری، شہزادے اور مولانا میں اٹ کھڑکا کا وقت آگیا۔

انہوں نے کہا کہ قوم عقل سے عاری ٹولے کے درمیان جلد جوتوں میں دال بٹتی دیکھے گی۔ استعفوں کا شوشا بھی ان کے گلے کی ہڈی بن چکا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اب یہ استعفے نگل سکتے ہیں نہ اگل۔ کرپشن کے بدنام زمانہ عناصر کو صرف رسوائی ملے گی۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close