Featuredبلوچستان

پنجگور میں دھماکا 2 افراد جاں بحق

کوئٹہ: بلوچستان کے علاقے پنجگور میں میں فٹبال کلب کے قریب دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے ضلع پنجگور میں فٹبال اسٹیڈیم کے قریب دھماکے سے 2 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے۔

دھماکے میں جاں بحق اور زخمیوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخمیوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔

ذرائع کے مطابق فٹبال اسٹیڈیم میں اسکول کی ٹیموں کے درمیان میچ کے بعد دھماکا ہوا، دھماکے کے نتیجے میں دو گاڑیاں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں جبکہ متعدد کو نقصان پہنچا۔

پولیس کاکہنا ہے کہ فوری طور پر دھماکے کی نوعیت معلوم نہیں ہوسکی، جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close