More share buttons
Share with your friends










Submit
Featuredکھیل و ثقافت

پاک نیوزی لینڈ پہلا ٹیسٹ: 81 رنز پر پاکستان کے 6 کھلاڑی آؤٹ

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

ماؤنٹ مونگانوئی : کیویز نے پاکستانی شاہینوں کے پر کاٹ دئیے، قومی ٹیم چھ وکٹوں کے نقصان پر صرف 81 رنز ہی اسکور کرسکی۔

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے ماؤنٹ مونگانوئی میں کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران پاکستانی کھلاڑیوں نے ناقص فیلڈنگ کے بعد ناقص بیٹنگ کا بھی عملی نمونہ پیش کردیا۔

اوپننگ بیٹسمین شان مسعود 10 رنز بناکر پویلین لوٹے تو عابد علی نے بھی پویلین لوٹنے میں تاخیر نہ کی اور 25 رنز اسکور کرکے آؤٹ ہوگئے جبکہ محمد عباس ٹیم کے مجموعے میں صرف پانچ رنز کا اضافہ کرسکے۔

اس طرح پاکستان کرکٹ ٹیم تین وکٹوں کے نقصان پر صرف 43 رنز ہی بناسکی۔

اظہر علی اور حارث سہیل بھی ٹیم کے مجموعے میں خاطر خواہ اضافہ نہ کرسکے اور اظہر علی 5 رنز بناکر جبکہ حارث سہیل 3 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

پاکستانی ٹیم کی چھٹی وکٹ 81 رنز کے مجموعے پر فواد عالم کی گری جو 9 رنز بناکر کیچ آؤٹ ہوگئے۔

پاک نیوزی لینڈ ٹیسٹ میچ بارش کے باعث روک دیا گیا ہے تاہم کھیل روکے جانے سے قبل قومی ٹیم نے 112 رنز اسکور کرلیے تھے۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close