Featuredکھیل و ثقافت

فوادعالم کی شاندار سنچری لیکن ٹیم کو شکست

کیویز نے پہلے ٹیسٹ میں پاکستانی شاہینوں پر کاٹ دئیے، فواد عالم کی سنچری کے باوجود قومی ٹیم 101 رنز سے ہار گئی۔

نیوزی لینڈ کے شہر ترنگا کے ماؤنٹ مونگانوئی میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کےدرمیان کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ میچ کے پانچویں روز پاکستانی ٹیم 373 رنز کے تعاقب میں 271 پر ہی ڈھیر ہوگئی۔

فواد عالم کی سنچری اور محمد رضوان کی مزاحمت بھی کام نہ آئی کیونکہ دیگر کھلاڑیوں نے غیرذمہ دارانہ بلے بازی کا مظاہرہ کیا، اوپنرز سمیت تین کھلاڑی صفر پر آؤٹ ہوئے حارث سہیل 9 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے جبکہ فہیم اشرف کا بلا بھی آج چل نہ سکا اور وہ 19 رنز بناکر ہمت ہار گئے۔

فواد عالم نے 102 رنز اور کپتان محمد رضوان نے 60 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور 165 رنز کی یادگار شراکت قائم کی۔

پاکستانی ٹیل اینڈرز کیوی بولرز کے سامنے بے بس ہوگئے، نیوزی لینڈ نے سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔

نیوزی لینڈ پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو ہراکر ٹیسٹ رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر آگیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close