Featuredانٹرٹینمنٹدنیا

سعودی حکومت نے موسیقی کی تربیت کیلئے باقاعدہ لائسنس جاری کردیا

سعودی حکومت نے مملکت کی ثقافت اور نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کیلئے دو اداروں کو منفرد لائنسنس جاری کردیئے گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق خلیجی ریاست سعودی عرب کی وزارت ثقافت نے مملکت میں ثقافتی تعلیمی اداروں کے لئے پہلے مرحلے میں دو اداروں کو لائسنس دینے کا اعلان کیا ہے۔

سعودی عرب کے وزیر ثقافت بدر آل سعود نے میوزک ہوم اور الدوليہ میوزک ٹریننگ سینٹر کو دو لائسنس جاری کرنے کا اعلان کیا جس سے یہ ملک میں باضابطہ لائسنس حاصل کرنے والے موسیقی کی عملی تربیت کے پہلے ادارے بن گئے ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ مذکورہ دونوں ادارے ہر عمر کے افراد کے لئے میوزک پروگرام اور ٹیلنٹ کی ترقی کے کورسز پیش کریں گے۔

وزارت ثقافت میں میوزک کمیشن کے سربراہ محمد الملحم نے کہا کہ تخلیقی میدان میں تعلیمی اداروں کو سرکاری لائسنس جاری کرنا ضروری ہے کیونکہ اس سے یہ یقینی بنایا جاسکتا ہے کہ وہ بین الاقوامی معیار پر پورا اتریں اور مقامی قواعد و ضوابط پر عمل کریں۔

لائسنس کا اجراء وزارت کی نوجوانوں کی صلاحیتوں کو ترقی دینے کے پروگراموں، خصوصاً تعلیمی اداروں کے قیام اور ثقافتی تعلیم کے شعبے کو باقاعدہ بنانے کی کوششوں کا حصہ ہے جس کا مقصد فنکاروں اور تخلیق کاروں کی مدد کرنا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close