Featuredسندھ

پاک بحریہ نے کیا جنگی تیاریوں کا بھرپور اظہار

کراچی : پاک بحریہ نے زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائلوں کی فائرنگ کا مظاہرہ کیا ہے۔

پاک بحریہ کے ایئرڈیفنس یونٹس نے زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائلوں کی کامیاب فائرنگ کرتے ہوئے اپنی جنگی تیاریوں کا بھرپور مظاہرہ کیا۔

اس موقع پر پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی مہمانِ خصوصی تھے۔

فائرنگ کے دوران داغے جانے والے میزائلوں نے اپنے اپنے اہداف کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا۔

میزائلوں کی یہ کامیاب فائرنگ پاک بحریہ کی جنگی صلاحیتوں اور حربی قابلیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

اس موقع پر پاک بحریہ کے سربراہ نے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں اور قومی سمندری مفادات کی حفاظت کے سلسلہ میں تیاریوں پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔

میزائل فائرنگ کے موقع پر نیول چیف نے آفیسرز اور جوانوں کے جذبے اور پیشہ ورانہ قابلیت کو سراہا۔

انہوں نے سمندری محاذ کے دفاع اور دشمن کی جانب سے کسی بھی کارروائی کا بھرپور جواب دینے کے لیے ہمہ وقت چوکس رہنے پر زور دیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close