Featuredپاکستان

فواد چوہدری کا کرونا ویکسین سے متعلق بڑا اعلان

اسلام آباد : فواد چوہدری نے کہا ہے کہ 2021 کی پہلی سہ ماہی میں فرنٹ لائن ورکرز کو ڈوز مفت مہیا کی جائیں گی۔

ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیا، انہوں نے کہا کہ کابینہ نے چینی کمپنی سے ویکسین ڈوز خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ابتدائی طور پر کرونا ویکسین کی 12 لاکھ ڈوز خریدی جائیں گی اور 2021 کی پہلی سہ ماہی میں فرنٹ لائن ورکرز کو ڈوز مفت مہیا کی جائیں گی۔


انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ چینی کمپنی سائنو فارم سے ویکسین کی ڈوز خریدی جائیں گی، نجی سیکٹر اگر کوئی اور منظور شدہ ویکسین درآمد کرنا چاہے تو کرسکتا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close