Featuredپاکستان

کارکنان اور عوام کی عدم موجودگی پر پی ڈی ایم ریلی تاخیر کا شکار

پاکستان ڈیموکریٹک موؤمنٹ کی جانب سے بہاولپور میں نکالی جانے والی ریلی کارکنان کی عدم موجودگی کے باعث تاخیر کا شکار ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق ریلی میں عوام اور کارکنان کی عدم شرکت پر ن لیگی میزبان اور مرکزی قائدین نے سرجوڑ لئے ہیں، لوگوں کی عدم شرکت کے باعث ریلی نکلنے میں مزید دو سےتین گھنٹے لگ سکتے ہیں۔

صدر مسلم لیگ (ن) پنجاب رانا ثنااللہ نے کارکنان جمع نہ ہونے کا ملبہ ضلعی انتظامیہ پر ڈال دیا ہے، انہوں نے الزام عائد کیا ہے کہ حکومت کنٹینرز لگا کر راستے روک رہی ہے، انتظامیہ سے گزارش ہے کہ کنٹینرز کو ہٹایا جائے۔لیگی صدر کا کہنا تھا کہ ہرلیڈر سےدس میں سے پانچ افراد کی شرکت کی درخواست کی گئی ہے، حکومت کی غلامی میں انتظامیہ شہرکا امن خراب نہ کرے۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز بہاولپور کے ڈپٹی کمشنر نے مسلم لیگ ن کو ریلی کی اجازت دینے سے انکار کردیا تھا، مسلم لیگ ن کی مقامی قیادت نے بہاولپور ریلی کی اجازت کے حوالے سے درخواست دائر کی تھی اور استدعا کی تھی کہ انہیں پروگرام کی اجازت دی جائے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close