Featuredاسلام آباد

آج پوری قوم بالخصوس ہزارہ شیعہ برادری دکھ و شدید غم میں مبتلا ہیں

اسلام آباد: نہ صرف وزیراعظم بلکہ پوری وفاقی کابینہ کو شہداء کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کے لیے انکے پاس جانا چاہیئے۔

رحمان ملک کا کہنا ہے کہ آج پوری قوم بالخصوس ہزارہ شیعہ برادری دکھ و شدید غم میں مبتلا ہیں، وزیراعظم عمران خان سانحہ مچھ کے لواحقین کے پاس جائے تاکہ شہداء کی تدفین ہوجائے۔

ان کا کہنا تھا کہ دکھ اور تکلیف کی اس گھڑی میں شہداء کے لواحقین کو تسلی دینا حکومت کا فرض ہے، نہ صرف وزیراعظم بلکہ پورے وفاقی کابینہ کو شہداء کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کے لیے انکے پاس جانا چاہیئے۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی و صوبائی حکومت فائلوں میں اسطرح کے صورتحال میں ہماری وقت کی کوششوں کو تالاش کرکے عمل کرے، بہت پہلے بتا چکا تھا کہ بلوچستان پراکسی و ہائبریڈ وار کا شکار ہوگا۔

رحمان ملک کا کہنا تھا کہ دہشتگرد افغانستان اور بھارت سے کاروائیاں کر رہے ہیں، دیکھنا ہے کہ حکومت مستقبل میں ایسے واقعات کو روکنے کیلئے کا اقدامات اٹھاتی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close