Featuredانٹرٹینمنٹ

صبا قمرکی ویب سیریز ‘من جوگی’ کی شوٹنگ مکمل

صبا قمر نے ویب سیریز ‘من جوگی’ میں ساتھی اداکار آغا مصطفیٰ کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بھی شیئر کیا اور کہا کہ تمہارے ساتھ کام کرنا بے حد اچھا رہا، تم ایک بہترین کو اسٹار ہو، صدا خوش رہو۔

اداکار آغا مصطفیٰ نے بھی صبا قمر کی پوسٹ کو ری شئیر کیا اور کہا کہ ‘من جوگی’ کی شوٹنگ مکمل ہو گئی ہے۔

اداکار آغا مصطفیٰ نے کہا کہ تمہارے ساتھ کام کرنا میرے کیریئر کا سب سے بہترین تجربہ رہا ہے، تم ایک رحم دل اور بہترین انسان ہو جس نے مجھے بہت کچھ سکھایا۔

اب مجھ سے انتظار نہیں ہو رہا کہ ہم نے جو محنت کی ہے اس کا نتیجہ کیسا دکھتا ہے۔
من جوگی’ ایک ویب سیریز ہے جسے زی فائیو پر ریلیز کیا جائے گا جس کی ہدایت کاری کاشف نثار نے دی ہے جب کہ اس کی کہانی ساجی گُل نے لکھی ہے۔

ویب سیریز میں اداکارہ صبا قمر، اداکار نعمان اعجاز، عظمیٰ حسن، گل راعنا اور آغا مصطفیٰ نے اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close