Featuredپنجاب

پی ڈی ایم کسی آٹا چور، چینی اور ادویات چور کو بھاگنے نہیں دے گی

لاہور : عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ ڈی چوک دھرنے کا گند آج اقتدار کے ایوانوں میں اودھم مچارہا ہے۔

مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے فردوس عاشق کے بیان پر ردعمل میں کہا کہ خادمہ جی آپ کی قسمت میں ہی ذلیل و خوار ہونا ہے۔ صبر کریں ”آر بھی ہوگا اور پار بھی ہوگا“۔

انہوں نے کہا کہ آپ نے آج تیل، گھی اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کرکے جو عوام کو آر پار کیا ہے، اس کا نتیجہ تو آپ کو بھگتنا ہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کسی آٹا چور، چینی اور ادویات چور کو بھاگنے نہیں دے گی۔ آپ کا واویلہ اور ہلکان ہونا سب راہ فرار کے حربے ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ڈی چوک دھرنے کا گند آج اقتدار کے ایوانوں میں اودھم مچارہا ہے۔ پتلیاں نچانے والے بھی ڈوریاں ہلاہلا کر تنگ آچکے ہیں۔ اڑھائی سال کا بچہ ویسے چلنا پھرنا شروع کردیتا ہے، لیکن اس بچے کو اب زیادہ دیر تک چمچے سے کھیر نہیں کھلائی جاسکتی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close