Featuredدنیا

نومنتخب امریکی صدر نے اپنی کابینہ کے نام فائنل کرلیے

واشنگٹن : نومنتخب امریکی صدر جو بائیڈن نے24 رکنی کابینہ کا اعلان کردیا

جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ میری 24 رکنی کابینہ میں بے حد ٹیلنٹ ہے۔

امریکی کابینہ میں اب صرف میرٹ ہی معیار ہے۔ جو بائیڈن نے 24 رکنی کابینہ کا اعلان کردیا۔ نو منتخب صدر بیس جنوری سے اقتدار سنبھالیں گے۔

امریکا کے دنیا تعلقات کیسے ہوں گے۔ دہائیوں تک اہم عہدوں پر فائز رہنے والے انٹونی بلینکن، لِنڈا تھومس گرین فلیڈ اور جیک سلیوان وائٹ امریکا کی خارجہ پالیسی بنائیں گے۔

اٹھاون سالہ بلینکن بائیڈن کے ساتھ گذشتہ بیس سال سے کام کر رہے ہیں، انہیں امریکہ کے سیکریٹری آف سٹیٹ یعنی وزیر خارجہ کا عہدہ دیا جائے گا۔

لِنڈا کئی سالوں سے سیاہ فام امریکیوں کے مسائل کے حل کے لیے کام کر رہی ہیں۔ انہیں اقوام متحدہ میں امریکی سفیر بنایا جائے گا۔

جیک دفتر خارجہ کے ایک سابق اہلکار ہیں، وہ ہیلری کلنٹن کے سابق مشیر تھے، انہوں نے دو ہزار پندرہ میں ایران کے ساتھ جوہری معاہدے میں مذاکرات میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ میری کابینہ کے ارکان میں بے حد ٹیلنٹ ہے، جس پر فخر ہے۔ میری کابینہ چوبیس مرد اور خواتین پر مشتمل ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close