Featuredپنجاب

ہر ایشو پر ذلت آمیز ناکامی کے بعد اپوزیشن ٹولہ گھر کا رہا نہ گھاٹ کا

لاہور : استعفوں اور لانگ مارچ پر یوٹرن لے کر ”منی“ بدنام ہو چکی ہے۔

فردوس عاشق کا کہنا ہے کہ خوفزدہ اپوزیشن اپنے کہے سے فرار چاہتی ہے، ہر ایشو پر ذلت آمیز ناکامی کے بعد اپوزیشن ٹولہ گھر کا رہا نہ گھاٹ کا۔

انہوں نے کہا کہ استعفوں پر یوٹرن لے کر ”منی“ بدنام ہو چکی ہے، راجکماری، شہزادہ اور مولانا تاریخیں دینے کے بعد اب ہاتھ مل رہے ہیں۔ جو ہاتھ پی ڈی ایم کے ساتھ ہوا ہے، اللہ تعالی کسی دشمن کے ساتھ ایسا نہ کرے۔ پی ڈی ایم کی منفی سیاست آر پار ہو چکی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ استعفوں کی خالی پلیٹ ابھی تک ان کا منہ چڑھا رہی ہے۔ لانگ مارچ کی حسرت ارمانوں میں بہہ گئی ہے۔ خوفزدہ اپوزیشن اپنے کہے سے فرار چاہتی ہے۔

فردوس عاشق نے کہا کہ پی ڈی ایم ٹولے کی حالت قابل رحم اور قابل ترس ہو چکی ہے۔ ان کا شرانگیز بیانیہ اپنی موت آپ مر چکا ہے۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ پہلے کورونا پر سیاست چمکانے کی کوشش کی گئی، پھر بجلی کی فنی خرابی پر سیاست کی۔ حقیقت میں پی ڈی ایم میں پیدائشی ٹیکنیکل فالٹ ہے۔ اس ٹولے نے کورونا پھیلانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close