Featuredاسلام آباد

اعتراض بھی کرتے ہیں اور ضمنی الیکشن میں حصہ بھی لے رہے ہیں

اسلام آباد : پی ڈی ایم والے سیاست کو بند گلی اور ہم چوک اور چوراہے پر لے جانا چاہتے ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے پریس کانفرنس میں کہا کہ اپوزیشن کی جانب سے الیکشن کمیشن کے سامنے ہونے والے احتجاج میں رکاوٹ نہیں بنیں گے۔

انہوں نے کہا کہ امید ہے پی ڈی ایم امن و امان کی صورتحال خراب نہیں کرے گی، قانون کے دائرے میں احتجاج کرے گی، اگر صورتحال خراب ہوئی تو قانون حرکت میں آئے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم ضمنی اور سینیٹ الیکشن میں حصہ ضرور لے گی۔ اعتراض بھی کرتے ہیں اور ضمنی الیکشن میں حصہ بھی لے رہے ہیں۔ پی ڈی ایم والے سیاست کو بند گلی میں لے جانا چاہتے ہیں۔ ہم چوک اور چوراہے پر لے جانا چاہتے ہیں۔ سیاست اب میدان میں آگئی ہے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ فضل الرحمان عالم دین ہیں، اسلام کی طرف دیکھیں۔ اسلام آباد کی طرف نہ دیکھیں وہ فضل الرحمان کے نصیب میں نہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ دنیا مشرق سے مغرب میں چلی جائے، عمران خان اسرائیل کو تسلیم نہیں کریں گے۔ اگر اللہ نے چاہا تو عمران خان 5 سال پورے کریں گے۔ خدا کی مدد اور عوام کی حمایت عمران خان کے ساتھ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد میں 500 سے زائد مدرسے ہیں، جس میں 92 رجسٹرڈ ہیں۔ میری اور نور الحق قادری کی مشترکہ کمیٹی بنی ہے، ہم مدارس سے رابطے میں ہیں۔ ہم مدارس کا نہ صرف احترام کرتے ہیں بلکہ انہیں پاکستان اور دین کا اہم قلعہ سمجھتے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close