Featuredدنیا

امارات ایئر لائن نے پائلٹ کو اسرائیل جانے سے انکار پر معطل کردیا

تیونس : اماراتی ائر لائن نے اسرائیل جانے سے انکار پر تیونس کے پائلٹ کو معطل کردیا

عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ایئر لائن نے تیونس کے پائلٹ کو اسرائیل جانے سے انکار پر معطل کردیا ہے۔

ایمریٹس ائیرلائن نے پائلٹ مونم صاحب التبا کو فلائٹ کو اسرائیلی کے دارالحکومت مقبوضہ بیت المقدس لے جانے کا کہا تاہم انکار پر انہیں معطل کردیا گیا۔

پائلٹ نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا کہ مجھے اپنے فیصلے پر پچھتاوا نہیں اور صرف اللہ ہی میرا مددگار ہے۔ ائیرلائن انتظامیہ کے دباؤ کے باعث انہوں نے اپنا فیس بک اکاؤنٹ بند کردیا ہے۔

خیال رہے کہ تیونس میں سیاستدانوں کی جانب سے پائلٹ کے اس اقدام کو بے حد سراہا جارہا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close