Featuredخیبر پختونخواہ

خواتین پر گھریلو تشدد کی روک تھام کا بل منظور

پشاور : معاشی، نفسیاتی و جنسی دباؤ بھی تشدد کے زمرے میں آئینگے۔

خیبر پختونخوا اسمبلی میں خواتین پر گھریلو تشدد کی روک تھام کا بل منظور کرلیا گیا ہے۔

بل میں خواتین پر تشدد کرنیوالے کیخلاف پانچ سال تک قید کی سزاء تجویز کی گئی ہے۔

بل کے تحت ضلعی تحفظاتی کمیٹی بنائی جائے گی۔ کمیٹی متاثرہ خاتون کو طبی امداد، پناہ گاہ، مقول معاونت فراہم کریگی۔

گھریلو تشدد واقعات کی رپورٹ کیلئے ہیلپ لائن کا قیام کی جائے گا۔ تشدد ہونے کی صورت میں 15 دن کے اندر عدالت میں درخواست جمع کرائی جائے گی۔ عدالت کیس کا فیصلہ 2 ماہ میں سنانے کی پابند ہوگی۔ عدالتی فیصلے کی خلاف ورزی پر بھی 1 سال قید اور 3 لاکھ روپے تک جرمانہ ہوگا

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close