Featuredدنیا

بنگال ٹائیگر نے سیر و تفریح پر آنے والوں کی چیخیں نکال دیں

بنگلور: بنگلور کے سفاری پارک میں چار افراد کو سیر و تفریح مہنگی پڑ گی

سفاری پارک میں بڑی جسامت کے خوف ناک ٹائیگر نے کار سواروں کو کار سمیت جنگل میں گھسیٹ کر لے جانے کی کوشش کی۔

بنگلور کے بینر گھٹا نیشنل پارک میں سیر و تفریح کے لیے آنے والوں کو اس وقت دہشت ناک لمحوں کا سامنا کرنا پڑا جب ایک بڑی جسامت کے بنگال ٹائیگر نے ان کی گاڑی کے بمپر کو اپنے مضبوط دانتوں میں پکڑ کر گاڑی کو کھینچنا شروع کر دیا۔

گاڑی میں چار افراد بیٹھے ہوئے تھے جو بنگال ٹائیگر کو اپنے قریب چہل قدمی دیکھتے ہوئے محظوظ ہو رہے تھے، لیکن پھر وہ ہوا جس نے ان کی چیخیں نکال دیں، ٹائیگر نے گاڑی کو بمپر سے پکڑ کر کھینچنا شروع کر دیا۔

https://www.dailymail.co.uk/news/article-9154369/Massive-Bengal-tiger-tries-rip-bumper-Indian-safari-Jeep.html#v-7895115187899023898

ٹائیگر نے گاڑی کے بمپر کو پھاڑنے کی کوشش کی اور اپنے مضبوط جبڑوں میں پکڑ کر 1.8 ٹن کی گاڑی کو پیچھے کھینچ لیا، یہ دیکھ کر گاڑی کے اندر بیٹھے چار افراد خوف سے چیخنے لگے۔

اس واقعے کی ناقابل یقین فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹائیگر اتنی بھاری گاڑی کو گھسیٹ رہا ہے، اور اس سے قبل اس نے بمپر میں دانت گاڑ کر اسے چیرنے کی کوشش کی تھی، اور وہ اپنی جگہ سے اکھڑ گیا تھا۔

ایک جوان رائل بنگال ٹائیگر کا وزن 30 ٹن تک جا سکتا ہے اور اس کی لمبائی 9 فٹ تک ہوتی ہے، اور ان کے دانت 4 انچ تک لمبے ہوتے ہیں، اور ان کے بڑے پنجے بتاتے ہیں کہ یہ درختوں پر بھی آسانی سے چڑھ سکتے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close