More share buttons
Share with your friends










Submit
Featuredدنیا

نوجوان نے شادی کے اصرار پر اپنی دوست کو مار ڈالا

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

مہاراشٹر : سفاک نوجوان نے اپنی دوست کو مبینہ طور پر قتل کر ڈالا

مہاراشٹر میں 30 برس کے ایک نوجوان نے اپنی دوست کو مبینہ طور پر اس لیے قتل کرکے اپنے فلیٹ کی دیوار میں چُن دیا کیونکہ وہ اس سے شادی کرنے پر اصرار کررہی تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے صحافیوں کو بتایا ہےکہ 30 سالہ ملزم نے اپنی 32 سالہ خاتون دوست کو شادی کا اصرار کرنے پر بے دردی سے قتل کیا۔

ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ خاتون کو گذشتہ برس اکتوبر میں قتل کیا گیا تھا اور لاش کی باقیات ملزم کے فلیٹ سے چند روز پہلے برآمد کی گئی ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ملزم اور مقتولہ کا ایک دوسرے کے ساتھ پانچ برس سے تعلق تھا۔ خاتون کو آخری مرتبہ 21اکتوبر کو ملزم کے ساتھ دیکھا گیا تھا جس کے باعث اسے شامل تفتیش کیا گیا۔

جب مقتولہ کے خاندان والوں نے ملزم سے اس خاتون کے بارے میں پوچھا تو اس نے کہا کہ وہ گجرات گئی ہوئی ہیں۔ بیان میں لکھا ہے کہ اس کے بعد خاتوں کے گھر والوں نے پولیس سے رابطہ کیا اور پولیس نے اس شخص کو گرفتار کرکے لاش برآمد کرلی۔

پولیس نے ملزم کو گرفتار کرنے کے بعد اس کے خلاف انڈین پینل کوڈ کی مختلف دفعات کے تحت قتل اور دیگر جرائم کرنے کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close