Featuredاسلام آباد

چوبیس گھنٹے کے دوران مزید 43 کورونا مریض انتقال کرگئے

اسلام آباد :کورونا کی یلغار،  مزید 43 افراد کی جان لے لی

ملک بھر میں چوبیس گھنٹے کے دوران مزید 43 کورونا مریض انتقال کرگئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر سےکورونا کیسز کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری ہوئے ہیں، نئے اعداد و شمار کے مطابق 24گھنٹےمیں مزید 43کورونا مریضوں کا انتقال، مجموعی اموات 10 ہزار 951 ہوگئیں۔

چوبیس گھنٹے میں 41 ہزار 191 ٹیسٹ کیے گئے، دو ہزار 521 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، ملک میں چوبیس گھنٹے میں کورونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 6.12 فیصد ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 34 ہزار 701 ہوگئی، ملک بھر میں کورونا کے 2 ہزار 373 کیسز تشویشناک نوعیت کے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close