More share buttons
Share with your friends










Submit
Featuredدنیا

امریکا ایرانی سفارتکاروں کے خلاف غیر قانونی اقدامات بند کرے

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

 تہران : ایران نے امریکا کو وارننگ دے دی  ہے کہ اگر امریکا نے ایرانی سفارتکاروں کے خلاف اقدامات بند نہ کیے تو ایران امریکا کے خلاف بین الاقوامی عدالت میں شکایت درج کروائے گا۔

وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے کہا ہے کہ ایران نے امریکا کو باقاعدہ طور پر متنبہ کر دیا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ اگر امریکا نے اپنے ملک میں موجود بین الاقوامی اداروں جیسے اقوام متحدہ، عالمی بینک اور عالمی مالیاتی فنڈ میں ایرانی سفارتکاروں کے خلاف غیر قانونی اقدامات بند نہ کیے تو ایران اس کے خلاف بین الاقوامی عدالت میں شکایت کرے گا۔

انہوں نے بتایا کہ امریکی انتباہ سے متعلق تہران میں امریکی مفادات کے نگراں سوئس سفارتخانے کو آگاہ کر دیا ہے۔

دوسری جانب ایران کی ایٹمی توانائی تنظیم نے تین یورپی طاقتوں کی جانب سےجوہری پروگرام کو آگے بڑھانے کے بارے میں وارننگ کے جواب میں عالمی جوہری نگراں ادارے سے “غلط فہمیوں” کو روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close