Featuredاسلام آباد

براڈ شیٹ معاملہ تفصیلی طور پر عوام کے سامنے رکھا جائے : وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم نے براڈ شیٹ معاملے پر 5 رکنی کمیٹی قائم کردی ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پارٹی رہنماوں کا اجلاس ہوا، معاون خصوصی شہزاد اکبر نے براڈ شیٹ کیس پر بریفنگ دی۔

وزیراعظم نے براڈ شیٹ معاملے پر 5 رکنی کمیٹی قائم کردی، کمیٹی میں فواد چوہدری، شیریں مزاری، شہزاد اکبر، بابر اعوان شامل ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ براڈ شیٹ معاملہ تفصیلی طور پر عوام کے سامنے رکھا جائے، براڈشیٹ کیس کے فیصلے میں موجودہ حقائق منظر عام پر لائے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ براڈشیٹ کمپنی 20 سال پہلے اثاثوں کا حساب کر رہی تھی، 10 سال کا حساب تو ابھی ہونا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے فارن فنڈنگ معاملہ اٹھانا خوش آئند ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close