Featuredپنجاب

عمران خان کو سب سے بڑے ٹیکس چور کا کریڈٹ حاصل ہے

لاہور : خادمہ جی اگر پی ڈی ایم کا بیانیہ ناکام ہے، تو جعلی وزیر اعظم روزانہ ترجمانوں کے اجلاس کیوں بلاتا ہے؟

عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ عمران خان نے سب سے بڑے ٹیکس چور وزیراعظم بننے کا کریڈٹ حاصل کرلیا، راجکماری نے جعلی وزیر اعظم کی دم پر پاﺅں رکھ دیا ہے۔

مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے فردوس عاشق کے بیان پر ردعمل میں کہا ہے کہ خادمہ جی، اگر پی ڈی ایم کا بیانیہ ناکام ہے، تو جعلی وزیر اعظم روزانہ ترجمانوں کے اجلاس کیوں بلاتا ہے؟

انہوں نے کہا کہ راجکماری نے جعلی وزیر اعظم کی دم پر پاﺅں رکھ دیا ہے، اس لیے آپ جیسے فصلی بٹیروں کی نیندیں حرام ہوئی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہزاروں ایکڑ زرعی اراضی اور تین سو کنال کا محل رکھنے والا وزیراعظم کہتا ہے دو لاکھ تنخواہ میں میرا گزارہ نہیں ہوتا۔ عمران خان نے ملکی تاریخ کے سب سے بڑے ٹیکس چور وزیراعظم بننے کا کریڈٹ بھی حاصل کرلیا ہے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ عمران خان کے دو کتوں کا خراچہ اڑھائی لاکھ ماہانہ ہے، اس لیے صبح شام بیچارہ لنگر خانوں سے کھانا منگواتا ہے۔ چینی اور گندم کے ڈاکوں میں اربوں روپے حصہ وصول کرنے والے شخص کی حالت آج بھی قابل رحم ہے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ نیازی صاحب فکر نہ کریں آپ سے ایک ایک چوری اور ڈاکے کا حساب لیا جائے گا۔ شہزاد اکبر سے براڈ شیٹ کمیشن کا حساب بھی لیا جائے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close