Featuredدنیا

امریکی خاتون اول ہونا سب سے بڑا عزاز تھا

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کو الوداع کہہ دیا۔

ملانیا ٹرمپ نے کہا کہ امریکی خاتون اول ہونا سب سے بڑا عزاز تھا۔

ٹر مپ نے الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معیشت کو راکٹ کی طرح اوپر لے کرگئے۔ صحت کے شعبےمیں بہتری کیلئے انقلابی اقدامات اٹھائے، امریکی فوج کو مضبوط بنایا، نئی خلائی فورس تشکیل دی۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ عام انتخابات میں ساڑھے سات کروڑ ووٹ لیے، اچھی بنیاد چھوڑی ہے۔ اُمید ہے نئی انتظامیہ اچھا کام کرے گی، عوام سے پیار کرتے ہیں، ضرور واپس آئیں گے۔

ٹرمپ نے ایک بار پھر کورونا وائرس کو چائنہ وائرس قرار دیتے ہوئے کہا کہ پانچ سال کے بجائے نو ماہ میں کورونا ویکسین تیار کی۔ چینی وائرس سے متاثر ہونے والوں کا احترام کرنا ہوگا

ٹرمپ ملانیا ٹرمپ کو ڈائس پر بلاتے ہوئے کہا کہ خاتون اول نے اچھا وقت گزارا جس پر ملانیا ٹرمپ نے کہا کہ امریکی خاتون اول ہونا سب سے بڑا عزاز تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close