More share buttons
Share with your friends










Submit
Featuredدنیا

آیت اللہ خامنہ ای کا ٹوئٹر اکاؤنٹ معطل

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

 ڈونلڈ ٹرمپ کو ٹویٹر پر قتل کی دھمکی دینے پر ایران کے سپریم لیڈر کا ٹوئٹر اکاؤنٹ معطل کردیا گیا۔

آیت اللہ خامنہ ای نے سابق امریکی صدر ٹرمپ کو ڈرون حملے میں قتل کرنے کا اشارہ دیا تھا،

سپریم لیڈر کی جانب سے ایک تصویر شیئر کی گئی تھی جس میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جیسی شباہت رکھنے والا شخص کو گولف کھیلتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔

ٹرمپ کے مشابہ شخص کی تصویر کو بلندی سے ڈرون کی مدد سے لیا گیا اور ایسا محسوس ہوتا ہے کہ اس شخص کو ڈرون سے نشانہ بنایا جائے گا۔اس تصویر کے کیپشن میں لکھا گیا تھا کہ بدلہ ناگزیر ہے،

جنرل قاسم سلیمانی کو قتل کرنے اور قتل کا حکم دینے والے سے انتقام لیں گے۔ڈونلڈ ٹرمپ کا نام لیے بغیر مزید کہا تھا کہ

اگرچہ جنرل سلیمانی کے جوتے بھی قاتل سے زیادہ معزز ہیں لیکن قاتل نے جاتے جاتے ایک ایسی غلطی کی جس کا لازمی بدلہ لیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس 3 جنوری کو ایران کی قدس فورس کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی کو بغداد ایئرپورٹ پر امریکی ڈرون حملے میں ساتھی سمیت قتل کردیا گیا تھا

جس پر ایران نے سخت ردعمل دیتے ہوئے بدلہ لینے کی دھمکی دی تھی۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close