More share buttons
Share with your friends










Submit
Featuredپنجاب

حکومت کو گھر بھیجنا اس وقت بہت ضروری ہو چکا ہے

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

لاہور:اناڑی حکمرانوں کی نااہلی سے ملک بڑے حادثے کا شکار ہو سکتا ہے

آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ حکمران کوئی بڑا بلنڈر کر سکتے ہیں حکومت کو گھر بھیجنا اس وقت بہت ضروری ہو چکا ہے، اگلے چند مہینے ملکی سیاست کے مستقبل کیلئے بہت اہم ہیں۔

سابق صدر آصف علی زرداری کا پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکرٹری چودھری منظور احمد سے ٹیلی فون رابطہ ہوا ہے۔

آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم متحد ہے، حکومت پر ہر طرف سے وار کرے گی۔ ملک شدید خطرات میں ہے، حکمران کوئی بڑا بلنڈر کر سکتے ہیں حکومت کو گھر بھیجنا اس وقت بہت ضروری ہو چکا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اناڑی حکمرانوں کی نااہلی سے ملک کسی بڑے حادثے کا شکار ہو سکتا ہے، حکومت سے نجات کیلئے پی ڈی ایم تمام آپشنز بتدریج استعمال کرے گا۔ اگلے چند مہینے ملکی سیاست کے مستقبل کیلئے بہت اہم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کو اب مزید کورونا کے پیچھے چھپنے نہیں دیں گے، نہ یہ ویکسین خرید سکے نہ ہی بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے علاوہ یہ کورونا پر عوام کی مدد کر سکے۔

آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ ہم نے 2008 کے عالمی معاشی بحران کے باوجود ایکسپورٹ 19 ارب سے 26 ارب تک بڑھائی۔ ملک کا ریونیو ڈبل کیا، ملازمین کی 125فیصد تنخواہیں بڑھائیں، سرکاری ملازمین کی پینشن میں 100 فیصد اضافہ کیا۔

سابق صدر نے کہا کہ اناڑی حکمرانوں نے آج ملک کے تمام اشاریے منفی کردیے ہیں، میں نے پہلے کہا تھا یہ سلیکٹڈ حکمران اپنے وزن سے خود گریں گے۔ اب یہ گر چکے ہیں، بس اب ایک آخری دھکے کی ضرورت ہے۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ پی ڈی ایم کے ساتھ مل کر پیپلز پارٹی اس ناکام اور نااہل ٹولے کو گھر بھیجیں گی۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close