Featuredاسلام آباد

پی ڈی ایم میں دراڑیں پڑنے کا خدشہ

اسلام آباد: اگر فیصلے بلاول اور مریم نے ہی کرنے ہیں تو پی ڈی ایم بنانے کا کیا فائدہ: مولانا فضل الرحمن

ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمن نے ٹیلی فون پر آصف زرداری اور نواز شریف سے گلے شکایتوں کے انبار لگا دیے، مولانا نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت مخالف تحریک کے فیصلے پی ڈی ایم کے بجائے پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے ڈرائنگ روم میں ہورہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر فیصلے بلاول بھٹو اور مریم نواز نے ہی کرنے ہیں تو پی ڈی ایم کو بنانے کا کیا فائدہ ہوا۔

مولانا کا کہنا تھا کہ سینیٹ الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان باقاعدہ طورپر پی ڈی ایم کی سطح پر کیا جائے جبکہ بلاول بھٹو اور مریم نواز کی سولو فلائٹ سے اتحاد میں شامل جماعتوں کے قائدین کے تحفظات بھی شدید ہونے لگے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ضمنی انتخابات، سینٹ الیکشن اور ان ہاؤس تبدیلی کے بیانات کے بعد مولانا فضل الرحمان تنہا ہوگئے ہیں تاہم سابق صدر آصف علی زرداری اور نواز شریف نے مولانا کے تحفظات کو دور کرنے کی یقین دہانی کروادی ہے اور تمام فیصلے باہمی مشاورت سے کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close