Featuredاسلام آباد

پاکستان کے تمام صوبوں میں کورونا ویکسین مہم کا آغاز

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے مُلک بھر میں بیک وقت کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگانے کے عمل (نیشنل ایمونائزیشن ڈرائیو) کا آغاز کر دیا۔

اسلام آباد میں این سی او سی میں ویکسین لگانے کی تقریب میں وفاقی وزیر اسد عمر، لیفٹیننٹ جنرل جمود الزماں اور چینی کمرشل منسٹر کونسلر زی گوشیانگ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

افتتاحی تقریب میں وفاقی وزیر فواد چوہدری، معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان اور ڈاکٹر ثانیہ نشتر کی بھی موجود تھیں۔

وفاقی وزیر اسد عمر کی جانب سے ہیلتھ کئیر ورکرز کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ فرنٹ لائن ورکرز قوم کے حقیقی ہیرو ہیں۔ بے شک انہوں نے کورونا کے خلاف جنگ میں اپنی جانوں کو داؤ پر لگایا۔ انہوں نے بحران کے دوران مسلسل معاونت پر چینی حکومت کا بھی شکریہ ادا کیا۔

اسد عمر نے این سی او سی ٹیم اور صوبائی اتھارٹیز کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بیک وقت ہونے والی افتتاحی تقریب صوبوں اور وفاق کی باہمی کورآرڈینشن کو ظاہر کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا ویکسین کی تقریب میں وزرا اعلیٰ کی شرکت اتحاد کی علامت ہے۔ ملک پر مشکل وقت آیا ،ہم نے مل کر مقابلہ کیا۔ پاکستان نے چین کے تعاون سے مشکل وقت سے نکلنے میں کامیابی حاصل کی۔ چین نے ہمیشہ پاکستان کی مددکی اور دونوں ممالک کی دوستی مثالی ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ خوشی کی بات ہے تمام صوبوں کو مساوی بنیاد پر ویکسین کی فراہمی ممکن بنائی گئی۔ کورونا سے نمٹنے کے لیے فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو ویکسین لگانا ہماری ترجیح ہے۔

ابتدائی طور پر مختلف اسپتالوں کے کورونا ڈیپارٹمنس سے نمائندگان کو ویکسین لگائی گئی۔ پمز اسپتال آئسولیشن وارڈ کی انچارج نرس رضوانہ یاسمین، ڈی ایچ او اسلام آباد آفس کے سرویلنس آفیسر جاوید اقبال، شفاء اسپتال پتھالوجی ڈیپارٹمنٹ کے فہد محمود نے ویکسین لگوائی۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close