Featuredانٹرٹینمنٹ

ہدایتکار سے جھگڑا، سلمان خان نے فلم کو خیرباد کہہ دیا

ممبئی: بالی ووڈ سلطان سلمان خان نے ہدایت کار سے جھگڑے کے بعد فلم ’’ انشاء اللہ ‘‘ کو خیر باد کہہ دیا۔

فلم میں سلمان خان کی جگہ اب شاہ رخ خان کو کاسٹ کیے جانے کا فیصلہ کیا جارہا ہے۔

فلم ’’انشاءاللہ‘‘ میں عالیہ بھٹ اداکارہ جب کہ ان کے مقابل سلمان خان  بزنس مین کا کردار ادا کررہے۔

ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی اور سلو میاں کے درمیان کسی معاملے پر گرما گرمی اس حد تک بڑھ گئی کہ اب سلمان نے یہ فلم کرنے سے ہی انکار کردیا۔

سلمان خان کے انکار کے بعد سنجے لیلا بھنسالی نے فلم جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور اب سلمان کی جگہ شاہ رخ خان کو اس فلم میں کاسٹ کرنے کا فیصلہ کیا جا رہا ہے تاہم اس حوالے سے بات چیت کا سلسلہ جاری ہے جب کہ اداکارہ کے لیے عالیہ بھٹ کو ہی برقرار رکھا گیا ہے۔

فلم ’’انشاءاللہ‘‘ میں عالیہ بھٹ 20 سالہ اداکارہ جب کہ ان کے مقابل سلمان خان 40 سال کے بزنس مین کا کردار ادا کررہے۔ فلم 2022ء میں عید کے موقع پر سنیما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔

یاد رہے کہ شاہ رخ خان اور عالیہ بھٹ اس سے قبل بھی فلم ’’ڈیئر زندگی‘‘ میں بھی ایک ساتھ کام کرچکے ہیں اور ان دنوں اپنی آنے والی فلم ’’پٹھان‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close