Featuredدنیا

حزب اللہ نے تین اسرائیلی جاسوسی کواڈ کاپٹرز کو تباہ کردیئے

بیروت :  حزب اللہ نے کواڈ کاپٹرز کو غزہ کی پٹی اور لبنان کے سرحدی علاقوں میں نشانہ بنایا

حزب اللہ نے تین روز میں جاسوسی کرنے والے تین کواڈ کاپٹرز کو نشانہ بنا کر اسرائیلی آرمی کو چکرا دیا۔ جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس کواڈکاپٹرز کو غزہ کی پٹی اور لبنان کے سرحدی علاقوں میں نشانہ بنایا گیا۔

تباہ کئے گئے اسرائیلی فوج کے کواڈکاپٹرز کی فوٹیج ریلیز کردی گئی۔ اسرائیل فلسطینیوں کی جاسوسی کے لیے کواڈکاپٹرز کا استعمال کرتا چلا آرہا ہے۔

تباہ کئے گئے تینوں کواڈکاپٹرز اسرائیلی سرحد سے آگے جاکر فلسطینیوں کی جاسوسی کررہے تھے اور معلومات اسرائیلی آرمی تک پہنچارہے تھے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close