Featuredسندھ

تحریک عدم اعتماد لانا اپوزیشن کا حق ہے

دادو:  اپوزیشن میرے خلاف تحریک عدم اعتماد لائیں ، انشاءاللہ ان کو شکست ہوگی۔

دادو میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا کہ ان کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانا اپوزیشن کا حق ہے، تحریک عدم اعتماد لائیں، انشاءاللہ ان کو شکست ہوگی۔

وزير اعلیٰ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سپریم کورٹ کے حکم پر کراچی میں تجاوزات کےخلاف کارروائی ہو رہی ہے، آپریشن کی وجہ ایگریکلچر اور لائیو اسٹاک کی زمینوں پر تیس سالہ لیز ختم ہونا ہے، کیونکہ لیز والی زمین پر فارم ہاؤس اورتجارتی سرگرمیاں نہیں کی جا سکتیں۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کا نام لئے بغیر کہا کہ انسداد تجاوزات کارروائی کو کوئی سیاسی رنگ دینا چاہیں تو ان کی مرضی، تجاوزات ہٹانا کوئی سیاسی انتقام نہیں ہے، مجھے افسوس ہوا کہ نہ صرف میرے بلکہ والد مرحوم کے لیے بھی کچھ کہا گیا۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ عدالتی احکامات پر انتظامیہ کوصدیوں پرانے گاؤں کےخلاف بھی ایکشن کرناپڑا، عمران خان جو کچھ ماضی میں کہتے رہےچیزیں اس کےخلاف کیں، اب غیر قانونی آرڈیننس لے کر آئے ہیں،عجلت میں آرڈیننس لانے کی کیا ضرورت تھی، ان کو پتہ ہےجن کوٹکٹ دے رہے ہیں ان کو ووٹ نہیں ملیں گے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے دعویٰ کیا کہ آئینی ترمیم کیلئے بھی حکومت کے پاس اعداد شمار نہیں ہے، کہتے ہیں کہ سپریم کورٹ آرڈر دے گی تو آرڈیننس کارگر ہوگا، سپریم کورٹ کو اس کا نوٹس لینا چاہیے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close