Featuredتعلیم و ٹیکنالوجی

انسٹاگرام نے نیا فیچر متعارف کروادیا

 انسٹاگرام نے حال ہی میں ایک ایسا فیچر متعارف کروادیا ہے جس کے ذریعے صارفین ڈیلیٹ کی جانے والی پوسٹس اور ویڈیوز واپس لاسکتے ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق انسٹاگرام کا یہ نیا فیچر گزشتہ ہفتے دنیا بھر کے صارفین کے لیے متعارف کرایا گیا ہے جس سے صارفین ڈیلیٹ کی جانے والی پوسٹس واپس لاسکتے ہیں۔

انسٹاگرام نے اس فیچر کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اکثر ہیکرز صارفین کے اکاؤنٹ سے ان کی پوسٹس ڈیلیٹ کردیتے ہیں اور ایپ میں ان پوسٹس کو واپس لانے کا کوئی آپشن موجود نہیں تھا۔

اب انسٹاگرام نے اس نئے ’ریسینٹلی ڈیلیٹڈ‘ فیچر کے ذریعے دنیا بھر کے صارفین ایپ سے ڈیلیٹ کی جانے والی تصاویر، ویڈیوز، آئی جی ٹی وی ویڈیوز اور ریلز کو ری کور یعنی واپس لاسکیں گے۔

اس فیچر سے فائدہ اٹھانے کے لیے صارفین کو سب سے پہلے انسٹاگرام کو اپڈیٹ کرنا ہوگا جس کے بعد آپ کو انسٹاگرام کی سیٹنگ میں جاکر اکاؤنٹ کے آپشن کو کھولنا ہوگا۔

اکاؤنٹ کے آپشن میں جانے کے بعد آپ کو ’ریسینٹلی ڈیلیٹ‘ کا آپشن نظر آئے گا جس پر کلک کرنے کے بعد آپ کو ڈیلیٹ کی جانے والی تصاویر، ویڈیوز، آئی جی ٹی وی ویڈیوز اور ریلز نظر آجائیں گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close