Featuredدنیا

ایران جوہری پروگرام دوبارہ شروع کرسکتا ہے

ایران نے خبردار کیا ہے کہ تہران پر اقتصادی پابندیاں برقرار رہیں تو جوہری ہتھیاروں کی تیاری شروع کرسکتا ہے۔

غیرملکی خبر ایجنسی اے پی کے مطابق سرکاری ٹیلی ویژن پر ایرانی انٹیلی جنس کے وزیر محمود علوی نے کہا کہ ایران جوہری پروگرام دوبارہ شروع کرسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا جوہری پروگرام پُرامن ہے اور سپریم لیڈر کے فتوے میں جوہری ہتھیاروں سے منع کیا ہے لیکن اگر وہ (امریکا) ایران کو اس طرف دھکیل دیتے ہیں تو یہ ایران کا قصور نہیں بلکہ اس کو دھکیلنے والوں کا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ’اگر ہمیں کونے میں دھکیلا گیا تو اس طرح کا برتاؤ اپنا سکتے ہیں‘۔

ایرانی وزیر نے مزید کہا کہ ایران کا موجودہ حالات میں جوہری ہتھیاروں کی طرف بڑھنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔

ایرانی وزیر کا بیان ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب حال ہی میں اقوام متحدہ کی اعلیٰ عدالت نے کہا تھا کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران پر عائد جوہری پابندیوں کے فیصلے کو بدلنے کی درخواست پر سماعت ہو سکتی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close